گوجرانوالا: دو راہزن شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کو لوٹنے والے دو راہزن شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، شہریوں نے درگت کے ساتھ ساتھ مرغا بنا کر معافی منگوائی پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گوجرانوالا عالم چوک کے قریب دو افراد نے ناروکی کے رہائشی شعیب کو سرراہ روک کر پچیس ہزار کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔

شعیب کے شور مچانے پر شہریوں نے دونوں کو گھیرے میں لیکر قابو کر لیا اور تھپڑوں، ٹھڈوں اور مکوں کی بارش کر دی۔ اسی دوران ملزموں کا ایک ساتھی فرار بھی ہوگیا۔ اہل علاقہ نے پکڑے گئے ڈاکوں کو مرغا بنایا اور آئندہ وارداتوں سے توبہ کا وعدہ لیکر پولیس کے حوالے کر دیا۔