چیف آف آرمی سٹاف گجرات میں فوجی فاونڈیشن ہسپتال اور بھرتی سنٹر کا اعلان کریں۔ زاہد مصطفی اعوان

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

گلیانہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن ملکہ کے سینئر رہنما زاہد مصطفی اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف گجرات میں فوجی فاونڈیشن ہسپتال اور بھرتی سنٹر کا اعلان کریں۔

گجرات سمیت دوسرے اضلاح کے لوگ بھی فوجی فاونڈیشن ہسپتال اور آرمی سنٹر سے مستفید ہو ں گے انھوں نے کہا کہ پا ک آرمی نے ضرب عضب میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انھوں نے مذید کہا کہ پاک آرمی پر ہمیں فخر ہے ۔جنھوں نے ملک پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت میں اپنی جانیں تک قربان کی ہیں۔

زاہد مصطفی اعوان آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ گجرات یا کھاریاں کینٹ میں آرمی بھرتی سنٹر اور فوجی فاونڈیشن ہسپتال کا اعلان کریں، تاکہ عوام الناس مستفید ہو سکیں۔