مرحوم و مغفور حاجی محمد شریف جو کہ شبیر حسین، منیر حسین اور سفیر حسین کے والدِ محترم تھے ان کی دعا قل پوران ادا کی گئی

Sarai Alamgir

Sarai Alamgir

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) پوران مسلم شیخ برادری کی ہر دلعزیز شخصیت مرحوم و مغفور حاجی محمد شریف جو کہ شبیر حسین، منیر حسین اور سفیر حسین کے والدِ محترم تھے ان کی دعا قل پوران ادا کی گئی مرحوم حاجی محمد سخی اور محمد صدیق کے بھائی جبکہ تصور حسین، اشتیاقحسین ، محمد رفیق ، عبدالرزاق، مشتاق عرف کاشی اور اخلاق احمد (السخی ہوٹل والوں) کے چچا تھے مرحوم حاجی محمد شریف ، ظفر اقبال ، محمد افضال اور ساجد ( انار کلی ٹینٹ سروس ) کے ماموں تھے۔

مرحوم کی دعا قل میں چیرمین یونین کونسل پوران راجہ ندیم نواز ، سابق کونسلر راجہ عبدالمجید لہری ، معروف کالمسٹ ڈاکٹر تصور حسین مرزا صدر علامہ اقبال میڈیا کلب ، ساجد محمود کھوکھر چیرمین مجلس عاملہ تحصیل پریس کلب رجسٹرڈسرائے عالمگیر ، سابق امید وار برائے چیرمین u/c پوران راجہ عبدالمناف جلالیہ ، چوہدری الفت جٹ ، نائب صدر راجہ بشیر کھانگا نائب صدر الپوران ویلفیئر سوسائٹی اور دیگر معززین علاقہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ زندگی اور موت کا فلسفہ علامہ محمد اشرف واحدی ، جبکہ خصوصی خطاب میں پیر سید مظہر شاہ گولڈوی، علامہ حافظ تنویر ، حافظ محسن عطاری اور شکیل عطاری نے درودوسلام کے نزرانے حمد و نعت سے محفل کی رونق کو دوبالا کر دیا۔