اشتراکیت نفرت کو شکست دیکر امن و محبت کو فروغ دیتی ہے۔ جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے مرحوم بانی و قائد امیر علی سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کی سیاسی جدوجہد اور سماجی خدمات کے اعتراف و تحسین کیلئے فرزند جونا گڑھ اقبال چاند کی میزبانی میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر محفل چیئرمین گجراتی قومی موومنٹ گجراتی سرکارعرفان سولنگی پٹی والا نے کہا کہ مذہب اسلام میں انفرادیت پر اجتماعیت کی افضلیت کے درس کو سمجھ لے اور اتحاد و اشتراک کے فلسفہ پر عمل پیرا ہوجائے تو یقین جانئے نہ صرف سماجی ومعاشی مسائل کا حل ممکن ہے بلکہ زندگی کے مصائب سے بھی نجات حاصل کی جاسکتی ہے جبکہ اشتراکیت ‘ نفرت کو شکست دیکر محبت کو بھی فروغ دیتی ہے جس سے بد امنی کا خاتمہ اور امن کی ضمانت ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امیر علی سولنگی مرحوم نے اپنی ساری زندگی لوگوں کو متحد و یکجا کرنے اور محبت وامن کے فروغ کیلئے وقف کررکھی تھی‘ وہ اپنی آخری سانس تک امن ‘ محبت ‘ اخوت اور اتحاد و یکجہتی کے قیام و فروغ کیلئے مجتہد رہے گو ان کے انتقال سے ہماری زندگی میں بہت بڑا خلاءپیدا ہوگیا ہے مگر پھر بھی یہ ہماراعزم و عہد ہے کہ ہم امیر علی سولنگی پٹی والا مرحوم کے امن ‘ اخوت ‘ محبت ‘ اتحاد ‘ اشتراک اور خدمت کے مشن کو جاری و ساری رکھیں گے اور گجراتی قومی موومنٹ کے پلیٹ فارم سے ایوانوں و اسمبلیوں میں گجراتی بولنے والی کی نمائندگی یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پر تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے میمن کچھی گجراتی رابطہ کونسل کے چیئرمین حاجی حنیف سموں ‘ ہنگورہ برادری کے رہنما حاجی اقبال ہنگورہ ‘ گجراتی رہنما رفیق اللہ ‘ صدیق میمن زری والا ‘یونس شیخ ‘ ہمدم ویلفیئر کی چیئر پرسن روبینہ شاہین ‘سماجی رہنما ڈاکٹر سمیرا خان ‘فنکار علی مراد کے علاوہ سعید خان ‘قاسم موسیٰ ڈاکٹر اسماء‘ شہنازمیمن ‘یونس سایانی ‘ نور محمد غازی ‘ ماہر قانون ایڈوکیٹ الطاف حسین میمن ‘فاطمہ میمن ‘ نعیم خان ‘ انجینئر دوست محمد ‘ سلیم ترک ‘وہاب کھتری ‘ شبیر جان ‘فاروق ترک ‘ عارف دادانی ‘ ہارون حسین اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی نے بھی مرحوم امیر علی سولنگی عرف پٹی والا کے زندگی و کردار اور ان کی خدمات و جدوجہد پر روشنی ڈالی جبکہ تقریب میں نظامت کی ذمہ داری روایت کے مطابق اقبال ٹائیگر مارواڑی نے انجام دی۔