چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی آج 34 ویں برسی منائی جائے گی

Waheed Murad

Waheed Murad

لاہور (جیوڈیسک) چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 34 ویں برسی کے موقع پران کے مداحوں کی تنظیمیں لاہور اور کراچی میں تقریبات کا انعقاد کریں گی۔

آل پاکستان لورزکلب کے چیئرمین سیدوحیدالحسن پلاک میں تقریب کااہتمام کرینگے جس میں فلمی صنعت کے معروف فنکارشرکت کریں گے جبکہ وحیدی کلب کے زیراہتمام بھی تقریب کاانعقادکیاجائے گا۔

وحید مراد کی مشہورفلموں میں ’’سہیلی ،وعدہ،ناگ منی ،عشق میراناں، آدمی ،راستے کاپتھر،انجمن ،ثریابھوپالی ،دلربا،افسانہ،شمع ،مستانی محبوبہ ،نذرانہ ،شبانہ‘‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔