تاریخ میں پہلی بار اشرافیہ پر ہاتھ ڈالا گیا۔ عمران خان اس قوم کے محسن ہیں۔ انجینئر افتخار چودھری

Engr Iftikhar Chaudhry

Engr Iftikhar Chaudhry

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا انہوں نے کہا پاکستان کا روشن مستقبل اس قسم کے فیصلے کا منتظر تھا یہ حق اور سچ کی فتح ہے اس کے لئے قوم عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔عمران خان نے عدالتی لڑائی لڑ کر قوم پر احسان کیا ہے۔ اب کوئی سرمایہ دار دولت کے بل بوتے پر پاکستان کی قسمت سے نہیں کھیل سکتا انہوں نے کہا اداروں کے کرپٹ سربراہان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کو سبق حاصل کرنا چاہئے اور اپنے عہدوں سے مستعفی ہو نا چاہئے تا کہ پاکستان آگے بڑھ سکے۔ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن ایک جانب دار اداہ ہے جو حق نمک ادا کر رہا ہے بلکہ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر سربراہان کو ریٹائرمینٹ کے بعد پر کشش عہدوں کی آفر کی گئی ہے اسی لئے وہ پھرتیاں دکھا رہے ہیں۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا الیکشن کمشنر کو پی ٹی آئی کی ٢٥ پٹیشنوں کا خیال نہیں اور وہ عمران خان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کے این اے ١٢٠ کے انتیس ہزار نو سو ووٹوں کا حساب دیا جائے۔اس قسم کی ٹیکنیکل دھاندلیوں کی وجہ سے عوامی مینڈیٹ چرائے جاتے ہیں۔ہم اعلی عدالت سے اپیل کرتے ہیں کہ از خود نوٹس لے کر ان ووٹوں کو کلعدم قرار دے۔