ہالینڈ: ڈچ لیگ کے فٹبال میچ میں فینورد کی ولیم کو شکست

Football Match

Football Match

ایمسٹرڈیم (جیوڈیسک) ہالینڈ میں ہونے والے ڈچ لیگ کے فٹبال میچ میں فینورد کی ٹیم نے ولیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ ڈچ لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے سیزن کے پہلے میچ میں فینورداور ولیم کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے لیکن کسی کو کامیابی نہ مل سکی میچ کے دوسرے ہاف میں الجیرو ایلیا نے حریف ٹیم کی گول پوسٹ پر شاندار حملہ کر کے ایک گول کی برتری حاصل کر لی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔