ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم آئیس ایج کولیژن کورس کا نیا ٹریلر جاری

Ice Age Collision Course

Ice Age Collision Course

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی اینی میٹڈ فلم آئیس ایج کولیژن کورس کا نیا ٹریلر آ گیا۔

آئی ایج سیریز کے پانچویں حصے میں اسکارٹ ایک ایڈونچر کے نتیجے میں خلا میں پہنچ جاتا ہے جہاں اسے حیرت انگیز تجربات سے گزرنا پڑتا ہے۔

فلم میں مشہور ہالی وڈ اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز، ڈینس لیری، رے رومانو نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

آئیس ایج کولیژن کورس بائیس جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔