ہالی ووڈ فلم اسٹار کرس ہیمز ورتھ دنیا کے پرکشش ترین مرد قرار

Chris Helms Worth

Chris Helms Worth

ممبئی (جیوڈیسک) ہالی وڈ فلم اسٹار کرس ہیمز ورتھ سال 2014 میں دنیا کے پرکشش ترین مرد قرار پائے ہیں، امریکا کے پیپلز میگزین نے 31 سالہ آسٹریلوی اسٹارکرس ہیمز ورتھ کو دنیا کا پُر کشش ترین مرد قرار دیا ہے۔

ہیمز ورتھ کیلئے اس اعزاز کا اعلان ایک ٹی وی شو کے دوران کیا گیا، ہیمز ورتھ نے ہالی وڈ کی فلموں تھور اور رَش میں بطور ہیرو اپنا سکہ جمایا، جبکہ اسٹار ٹریک میں بھی کام کرچکے ہیں۔ ہیمز ورتھ کو ایوارڈ کے طور پر ایک شیشہ دیا گیا۔

جس میں بآسانی وہ دنیا کے پرکشش شخص کو دیکھ سکیں گے۔