میرا گھر سیل ہوا نہ ایف بی آر سے نوٹس ملا: اداکارہ صبا قمر

 Saba Qamar

Saba Qamar

لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمر نے ایف بی آر کی طرف سے نوٹس کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایف بی آر کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا اور نہ ہی میرا گھر سیل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے میڈیا میں پھیلائی جانے و الی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کیونکہ یہ سب ایک شخص کی شرارت سے ہورہا ہے جو پہلے بھی مجھے بدنام کرنے کی کوشش کرچکا ہے۔

صبا قمر نے مزیدکہا کہ میرے ایف بی آرکے تمام معاملات کلیئر ہیں اور میں اپنے گھر میں بالکل آرام سے بیٹھی ہوئی ہوں لیکن جو لوگ مجھے بدنام کررہے ان کے خلاف قانونی کارروائی ضرورکروں گی۔

انکاکہناتھاکہ خداکاشکرہے کہ مجھے پاکستان کے علاوہ بھارت میں شہرت اورمقام ملاہے ۔میں اپنی شہرت کونقصان نہیں پہنچنے دوں گی۔