وطن کے دفاع کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔ عقیل خان کالمسٹ

Aqeel Khan

Aqeel Khan

لاہور: کالمسٹ عقیل خان نے کہا ہے کہ جنگ ستمبر کے شہداء نے اس لئے قربانی دی کہ ہم آزاد رہ سکیں۔ انیس سو پینسٹھ کی طرح آج بھی دشمن پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔

عقیل خان نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی افواج نے ہمیشہ دفاع وطن کا فریضہ بخوبی سرانجام دیا۔چھ ستمبر کا دن ہمارے فوجی جوانوں کی شجاعت اور بہادری کا امین ہے۔پوری قوم ملک میں قیام امن کیلئے افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر کا جذبہ پھرسے پیدا کرنا ہوگا۔ 6ستمبر ہماری لئے وقار کا دن ہے۔ آج سے پچاس سال قبل پاک فوج کے شیروں نے ملکی سلامتی کیلئے بیمثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔پاک فوج کاشمار دنیا کی پیشہ ورانہ افواج میں ہوتا ہے۔جنرل راحیل شریف نے اپنے قائدانہ صلاحیتوں سے آج پاکستان کو پرامن ملک بنا دیاہے۔

کراچی سے خیبر تک پاکستان کا ہرشہری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ بھارت کو 1965 کے یہ دن یاد ہونگے جب ٹینک چھوڑ کر بھاگے تھے۔ بھارت کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ورکنگ باونڈری پر اپنی حد میں رہے تو بہتر ہے ورنہ اس کو منہ کی کھانا پڑے گی۔