ہنی شہزادی میری دوست نہیں : شرجیل خان

Sharjeel Khan

Sharjeel Khan

کراچی (جیوڈیسک) شہرت ہو اور سکینڈل نہ ہو، ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا۔ شرجیل خان کا اوپننگ اسکینڈل بھی منظر عام پر آ چکا ہے۔

میدان میں چھکے چوکے لگانے والے بلے باز دھمکی آمیز کالر سے گھبراہٹ کا شکار نہیں، کہتے ہیں میں جب ایسا کیا ہی نہیں تو پریشان کیوں ہوں، اسٹیج ڈانسر ہنی شہزادی سے بھی نوجوان کرکٹر نے دوستی کی تردید کر دی۔

قومی بلے باز شرجیل خان نے قومی ٹیم کے کیمپ میں شرکت کے لئے کراچی سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر کہا کہ تمام معلومات پولیس اور کرکٹ بورڈ کو دے دی ہیں، اب ہدایات کے انتظار میں ہوں، مجھے جو صحیح لگا وہ کیا۔

شرجیل خان کا کہنا تھا کہ جعل ساز نے مجھے صرف فون کئے، کوئی ویڈیو نہیں بھیجی۔