ملتان: میچ پر جوا کھیلنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا، لاکھوں روپے برآمد

Multan

Multan

ملتان: محمدی محلہ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر گھر میں چھاپہ مار کر دو جواریوں جاوید اقبال اور انور کو گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضے سے لاکھوں روپے کے 4 لیپ ٹاپس، منی ایکسچینج، سافٹ ویئرز، ٹیلی فون سیٹ، وائرلس فون ، ٹیلیویژن سیٹ ، فیکس اور پرنٹر مشینیں برآمد کر لی گئیں۔

پولیس نے جواریوں سے لاکھوں روپے بھی قبضے میں لے لئے۔ ملزمان کے مطابق وہ دبئی اور لندن میں موجود انٹرنیشنل جواریوں سے سافٹ ویئر کے ذریعے رابطے میں تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میچوں پر جوا کھیلنے والا بڑا نیٹ ورک ان کے ہاتھ لگا ہے جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔