حب : صدر مملکت کے بیٹے کے قافلے کے قریب دھماکا، تین افراد جاں بحق

Hub

Hub

حب (جیوڈیسک) دھماکا اس وقت ہوا جب صدر مملکت ممنون حسین کے بیٹے سلیمان ممنون اپنے قافلے کے ہمراہ فارم ہاؤس سے واپس آ رہے تھے۔ دھماکا خیز مواد سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

واقعہ میں سلیمان ممنون کے سکواڈ میں شامل موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکار زخمی ہو گئے تاہم وہ خود محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد راہگیر تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حکام موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے انہیں بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔