حیدرآباد : 15 منٹ میں3 دھماکے، ایس ایس پی آفس، ریلوے ٹریک نشانہ

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں علی الصبح پندرہ منٹ کے دوران تین دھماکے ہوئے۔ ایس ایس پی آفس اور ریلوے ٹریک کونشانہ بنایا گیا۔ دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایس پی حیدرآباد ثاقب میمن کے مطابق پہلا دھماکا نماز فجر کے فوری بعد ایس ایس پی آفس کی عمارت کے قریب ہوا۔

دھماکے سے آفس اور اس سے متصل مسجد کی دیوار کو نقصان پہنچا۔ دھماکا تین کلو گرام دیسی ساختہ بم سے کیا گیا۔ کچھ ہی دیربعد حسین آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دو بم دھماکے ہوئے تاہم ریلوے ٹریک محفوظ رہا۔ تینوں دھماکوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایس پی کاکہناہے کہ دھماکے قانون نافذ کرنیوالوں کے لیے پیغام تھے، جن کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔