آئی سی سی کا 5 روزہ اجلاس آج سے دبئی میں ہو گا

ICC 5 Days Meeting Sports

ICC 5 Days Meeting Sports

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا 5 روزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہورہا ہے ، چیف ایگزیکٹو اور بورڈ سمیت متعدد کمیٹیز کے اجلاس میں بگ تھری کی تشکیل کے بعد سے ابتک کے انتظامی معاملات کا تجزیہ ، دو طرفہ کرکٹ کی شیڈولنگ اور کرکٹ کی اولمپک میں شمولیت پر بات چیت ہوگی ۔

آئَی سی سی کے مطابق اجلاس کے پہلے روز چیف ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ ہوگی، جس میں کرکٹ کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں تبادلہ خیال ہوگا ، ساتھ ساتھ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کی کنڈیشنز اور پرائز منی کے حوالے سے تجاویز تیار کی جائیں گی ۔

منگل اور بدھ کو فنانس ، ایچ آر اور گورننس کمیٹی کے اجلاس ہوں گے جبکہ جمعرات اور جمعہ کو 2 روز بورڈ اجلاس ہوگا، جس میں بگ تھری کے معاملات ، دو طرفہ کرکٹ مقابلوں کو شیڈولنگ اور کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت کے لئے پلان ترتیب دینے پر بات چیت کی جائے گی۔