آئی سی سی نے پاک زمبابوے سیریز کو تاریخی قرار دیدیا

Pakistan

Pakistan

لاہور (جیوڈیسک) ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز پاکستان نے جیتی اور شائقین کا دل زمبابوے نے جیت لیا۔ کرکٹ دیوانوں نے کھیل کے میدان میں شاہینوں کی حمایت تو کی ہی لیکن زمبابوے ٹیم کے نعرے بھی خوب بلند ہوئے۔

پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے قوم کو عالمی کرکٹ کا تحفہ پیش کئے جانے کے جواب میں بہترین میزبانی سے مثال قائم کی۔ مہمان ٹیم پاکستان میں کرکٹ کے بند دروازے کھول کر وطن واپس لوٹ گئی۔

روانگی سے قبل زمبابوین ٹیم کے کپتان ELTON CHIGUMBURA نے پاکستانی شائقین کی مہمان نوازی اور حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جلد دوبارہ دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی بھی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا۔ آئی سی سی نے بھی پاک زمبابوے سیریز کو تاریخی قرار دیا۔ آئی سی سی کے مطابق پاک زمبابوے کی دو سیریز کے پانچ میچوں میں 2306 رنز چار سنچریاں، 13 نصف سنچریاں ناقابل فراموش ہیں۔