امپورٹ میں مسلسل اضافہ معیشت کو تباہ کردے گا ،مجیب الرحمان خان

Karachi

Karachi

کراچی (کامرس رپورٹر) معاشی و اقتصادی تجزیہ نگار اور صدر کلف پاکستان مجیب الرحمان خان کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھنے سے معاشی حالات تشویش ناک حد تک خر اب ہوچکے ہیں بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور براہ راست سرمایہ کاری بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

امپورٹ میں مسلسل اضافہ معیشت کو تباہ کردے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مجیب الرحمان خان نے مزید کہاکہ ڈیری پروڈکٹ کی بیرون ممالک سے غیر ضروری خریداری درست نہیں۔ موجود ہ حکومت نے قرض چکانے کیلئے مزید قرضہ لینے کی پالیسی اپنائی ہے جس سے فوری طور پر معیشت کے ڈی فالٹ ہونے کا خطرہ تو ٹل گیا لیکن مستقبل میں اس کے نتائج انتہائی خوف ناک ہونگے نجی بینکوں سے لیا جانے والا قرضہ عوام کو ملنے کے بجائے حکومت کو دیا گیا۔

جبکہ سبسڈی ختم ہونے سے بجلی مہنگی ہوئی اور پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔ ان ڈائریکٹ ٹیکس سے عوام زبوں حالی کا شکار ہے اور 17 فیصد جی ایس ٹی ٹیکس وصول کرنا بھی زیادتی ہے ۔موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو غلط معلومات فراہم کیں ملکی اکنامک گروتھ 3.7 فیصد سے زیادہ نہیں اس کو منصوعی طور پر 4.2 فیصد دکھا یا گیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان سے زیادہ چین کو فائد ہ ہوگا لیکن پاکستانی حکومت اس سے بھر پور استفادہ کرنے کیلئے موثر حکمت عملی بنانی ہوگی۔