عمران فاروق قتل کیس، بانی متحدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Imran Farooq Murder Case

Imran Farooq Murder Case

اسلام آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران فاروق قتل کیس کی جیل میں سماعت کی۔ تینوں گرفتار ملزمان خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی۔

حال ہی میں تعینات ہونے والے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز نے دستاویزات مکمل کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت بیس دسمبر تک ملتوی کر دی۔

تینوں گرفتار ملزمان کے خلاف پانچ دسمبر دو ہزار پندرہ کو مقدمہ درج ہوا اور انھیں چھ دسمبر کو پہلی مرتبہ ریمانڈ کے لئے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔

عدالت نے مقدمہ میں نامزد بانی قائد ایم کیو ایم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔