عمران خان کی کردار کشی بند کی جائے، سحرش ملک

 Sehrish Malik

Sehrish Malik

اسلام آباد (پی کے نیوز) پی ٹی آئی کی رہنما سحرش ملک نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے سچیاور دیانت دار لیڈر ہیں ، عمران خان کی کردار کشی کرنے اور کروانے سے کرپشن کا پیسہ ہضم نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کرنے دیا جائے گا، ہماری جدوجہد کرپٹ عناصر اور موروثی سیاست کے خلاف ہے ، م اس جدوجہد سے عوام میں مزید شعور بیدار ہو رہا ہے ، اسلام ا?باد میں پی کے نیوزکے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ا?ئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کامیابی حاصل کرے گی ، تحریک انصاف اسلام ا?باد کی دونوں نشستیں جیتے گی ، اسلام ا?باد میں فوزیہ ارشد اور سیمی ایزدی کی قیادت میں متحد ہیں اور خواتین تبدیلی کیلئے نکلیں گی ،سحرش ملک نے مزید کہا کہ ملک پر مسلط چند خاندانوں کی اجارہ داری کے نیٹ ورک کو توڑے بغیر ملک ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکتا

۔ قرضہ خوروں اوربے دریغ عوام کے و سائل لوٹنے والوں کے احتساب سے ہی ملکی عوام خوشحال ہو سکتی ہے، پاناما لیکس ازخود ثبوت ہے عوامی پیسہ لوٹ کرجائیدادیں بنانے والے حکمران کرپٹ ہیںاس لئے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے عمران خان پر الزام تراشی کی جارہی ہے ،موجودہ حکومت کااصلی منشورپاکستان میں غربت کا نہیں غریب کا خاتمہ کرنا ہے کیونکہ موجودہ حکومت عوام کے ووٹوں سے نہیں بلٹ بکس کے ڈبوں سے بنی ہے۔