عمران خان سے بدلہ لینا ہوتا تو اسمبلی میں بحث کراتا: ایاز صادق

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

لاہور (جیوڈیسک) سمن آباد میں ٹیوب ویل کے افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے جے یو آئی اور ایم کیو ایم کی تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لے لی جائے ۔ عمران خان سے بدلہ لینا ہوتا تو اسمبلی میں بحث کراتا۔

قومی اسمبلی کے تمام ارکان ان کیلئے برابر ہیں۔ ایچی سن کالج کے پرنسپل کو ہٹانے کے حوالے سے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ انہیں مالی بے ضابطگیوں کی بنا پر ہٹایا گیا۔

ایچی سن کالج میں کسی کو داخل کروانا میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں میں قومی اسمبلی کا اسپیکر ہوں ۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے مزید پانچ منصوبوں پر کام روک دیا ہے جو مون سون کے اختتام پر شروع کیے جائیں گے۔