عمران خان نے انتقام میں عوام کا جتنا پیسہ بہایا ہے اس کا حساب ہوگا، مریم نواز

Maryam Nawaz

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انتقام میں عوام کا جتنا پیسہ بہایا ہے اس کا حساب ہوگا۔

کیس کی سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جتنی فیس نیب نے اپنے وکیلوں کو لندن پراپرٹی کیس میں دی، اتنے کی تو جائیداد بھی نہیں۔

عمران خان نے عوام کا جتنا پیسہ انتقام میں بہایا ہے اس کا بھی حساب ہو گا۔