انکم ٹیکس ریٹرن فائلرز کی تعداد میں رواں مالی سال 21 فیصد اضافہ ہوا: ایف بی آر

FBR

FBR

کراچی (جیوڈیسک) مالی سال 17-2016 میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 21 فیصد اضافے سے 13 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ چکی ہے، ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں یہ تعداد 11 لاکھ 40 ہزار تک محدود تھی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت نے انکم ٹیکس ریٹرن فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان فرق بڑھا دیا ہے، جس میں ریٹرن فائل کرنے والوں کو جائیداد اور گاڑی کی خریداری، بینکنگ ٹرانزیکش پر کم ود ہولڈنگ ٹیکس اور پرائس بانڈز پر انعام کی صورت میں کم ٹیکس دینے جیسی مراعات شامل ہیں۔

تجزیہ کاروں نے عوام کی جانب سے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کو ترجح دینا حکومتی مراعات کا نتیجہ قرار دیا ہے، ایف بی آر کے مطابق مالی سال 17-2016 میں اب تک انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 21 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 13 لاکھ 80 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ مالی سال 16-2015 کے اس عرصے میں انکم ٹیکس ریٹرن فائلرز کی یہ تعداد 11 لاکھ 40 ہزار تھی۔