بھارت نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

India vs England

India vs England

موہالی (جیوڈیسک) موہالی ٹیسٹ کا چوتھا دن ہی فیصلہ کن ثابت ہوا۔ 103 رنز کا انگلش ہدف بھارت نے 2 وکٹ پر آسانی سے پورا کر لیا۔

میزبان ٹیم نے زبردست فتح کے بعد پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 0-2 کی برتری اپنے نام کر لی۔

پہلی اننگز میں 283 رنز کے جواب میں ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کے سامنے چار سو سترہ رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ خسارے کا شکار انگلش کھلاڑی دو سو چھتیس رنز پر ڈھیر ہو گئے تھے۔

شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر جڈیجہ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔