بھارت: گجرات میں تیز بارش، نشیبی علاقے زیر آب، سیلاب کا خطرہ

Gujarat Flood

Gujarat Flood

گجرات (جیوڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں، دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ بھارتی ریاست گجرات میں تیز بارش کی وجہ سے ممکنہ سیلا ب کا خطرہ ہے۔

دریائے تپی اور نرمدا میں پانی کی سطح خطرنا ک لیول کے نزدیک پہنچ چکی ہے۔نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اشیائے خورد و نوش جمع کرنے میں لگے ہوئے ہیں جس کے باعث دکانوں پر سامان کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ اوکائی ڈیم سے 4 لاکھ 25 ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔