انڈیا کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کرے اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کیا جائے یوم سیاہ پر مقررین کا خطاب

BLACK DAY KASHMIR VIENNA

BLACK DAY KASHMIR VIENNA

ویانا (اکرم باجوہ) آج سے 70 سال قبل انڈیا نے آج کے دن 27 اکتوبر کو کشمیر میں زبردستی داخل ہو کر کشمیر پر قبضہ کر کے انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے خواتین، بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں پر ظلم کی انتہا کر دی اور انڈیا کی طرف سے ظلم کی داستانیں آج تک جاری ہیں کشمیر میں کشمیری 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اور کشمیر سمیت پوری دنیا میں جہاں جہاں کشمیری آباد ہیں وہ انڈیا کی بربریت کے خلاف 27 اکتوبر کو یوم سیاہ مناتے ہوئے پرامن احتجاجی مظاہرئے کرتے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہے۔

اسی سلسلہ میں آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پاکستانی تنظیم ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ آسٹریا کے زیر انتظام 27 اکتوبر بروز جمعہ 15بجے سے لیکر 18 بجے تک ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری کمیونٹی کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی مذہبی ،سیاسی، رفاہی،سماجی ،سپورٹس ،تاجر برادری اور دیگر کمیونٹی نے بھی مظاہرہ میں شرکت کرکے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور ورک ڈئے ہونے اور موسم کی خرابی کے باوجود آسٹریا کے دوردراز شہروں سے بھی پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔

یو این او کے مرکزی دروازہ کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر مظاہرین نے کتبے ،بینر اور پلے کارڈ کشمیری جھنڈئے اُٹھا رکھے تھے جن پر انڈیا کے خلاف نعرئے درج تھے کہ انڈیا کشمیر میں ظلم وبربریت بند کرئے اور اپنی فوج کو کشمیر سے واپس لے جائے اور کشمیریوں کو اُن کے حقوق دئے۔

مقررین میں پروفیسر مسرت شوکت اعوان ،خواجہ منظور احمد،حاجی غلام مصطفی بلوچ ،الحاج خواجہ محمد نسیم ،علامہ مدثر اعوان ،ڈاکٹر محمد اصغر،عمران مغل ،حبیب الرحمان ،سید عبدالرحمان شاہ ،ہارون چوہدری ،مظہر عباس جعفری اور حاجی محمد ارشد باجوہ و دیگر نے انگلش ،جرمن اور اردو زبان میں اپنی اپنی تقاریر میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں کے حق میں جو متفقہ طور پر قرارداد پاس ہوئی تھی اُس پر عمل درآمد کرایا جائے اور کشمیریوں کو ان کے انسانی حقوق دلوائے جائیںاور یورپین یونین اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس مسلہ کو حل کروائے۔

مقررین کا مذید کہنا تھا کہ انڈیا کا کشمیر میں انسانی حقوق کی بین اقوامی تنظیموں کو کشمیر میں ظلم کیوں نظر نہیں آتا جہاں پر خواتین کے بال کاٹے جارہے ہیں اور خواتین و بچوں اور بوڑھوں اور نوجوانوں پر ایسا اسلحہ استعمال کیا رہا ہے جس سے اُن کو شہید کیا جارہا ہے اور اس اسلحہ سے ہزاروں انسانوں کی جانیں گی ہیں اور زخمیوں کی بینائی چلی گی ہے اور ہم سب اقوام متحدہ اور یورپین یونین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا رول ادا کرتے ہوئے انڈیا کو کشمیریوں پر جارحیت سے روکے۔ اور مذید کہا کہ ہم انڈیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ جتنا ظلم کرو گے تحریک اُتنی ہی تیزی سے آزادی کی طرف جائے گی۔

مظاہرین اقوام متحدہ کے سامنے انڈیا کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور مظاہرہ کے موقع پر پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔ ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ آسٹریا کے صدر حاجی محمد ارشد باجوہ اور خواجہ محمد منظور احمد نے اقوام متحدہ کے سیکورٹی انچارج کو ایک یاداشت پیش کی ۔مظاہرہ کے احتتام پر علامہ عبدالحفیظ الازہری نے اجتمائی دعائیہ کلمات میں کشمیریوں کی آزادی اور شہید ہونے والوں اور زخمیوں کے لیے خصوصی دعا کی ۔حاجی محمد ارشد باجوہ نے تمام کمیونٹی کا مظاہرہ میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔