بھارت میں ماؤ باغیوں نے حملہ کر کے 7 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا

Rebels Attacked

Rebels Attacked

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں نے پولیس قافلے پر حملہ کر کے سب انسپکٹر سمیت 7 اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماؤ باغیوں نے بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع دانتی وادا کے علاقے شیم گری میں موٹر سائیکلوں پر سوار پولیس قافلے پر حملہ کر کے سب انسپکٹر سمیت 7 اہلکاروں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر دیا۔

حملے کے بعد باغیوں نے پولیس اہلکاروں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگا نے کے ساتھ ان کا اسلحہ بھی لے کر فرار ہو گئے، زخمی پولیس اہلکاروں کو جگدال پور کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے اور باغیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔