انڈیا میں عثمانیہ ہسپتال کے مریضوں اور مستحقین میں فری لنگر تقسیم کیا گیا

FREE LANGAR

FREE LANGAR

فیصل آباد : لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام انڈیا میں عثمانیہ ہسپتال کے مریضوں اور مستحقین میں فری لنگر تقسیم کیا گیا، فائونڈیشن کے کارکنان اپنے مرشد کریم ،سخی سلطان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی تعلیمات کی روشنی میں اپنی مدد آپ کے تحت انڈیا کے مختلف ہسپتالوںمیں غریبوں،محتاجوں،ضرورت مندوں اورجیل کے قیدیوں کیلئے ہفتہ واراورماہانہ فری لنگر تقسیم کرنے کااہتمام کرتے ہیں ۔قرآن مجید میںغریبوں،یتیموں ،ضرورت مندوں اور قیدیوں کو کھاناکھلانارضائے خداکاسبب فرمایا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انجینئر محمد عمران نقشبندی (نیشنل کوارڈینیٹر لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انڈیا )نے عثمانیہ ہسپتال کے مریضوں اورضرورت مندوںمیں فری لنگر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ ہے اللہ کے فقرا(مومن مقربین ،وارثین انبیاء )کی تعلیمات ،کہ انسانیت سے بلاامتیاز مذاہب ومسالک بے لوث پیار کیا جائے ،خدمت کی جائے ،یہ وہ کام ہیں جن کے کرنے سے اللہ تعالیٰ بہت جلد راضی ہوجاتاہے۔اللہ تعالیٰ کا ہم پر فضل عظیم ہواکہ اس نے ہمیں اپنے محبوب اورحبیب فقیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکی نسبت اورصحبت پاک سے نوازدیا،اس نسبت پاک کے عطا ہونے پر ہم شکر نہیں اداکرسکتے کیونکہ اس نسبت لاثانی کی جوبشارت عطا فرمائی گئی ہے وہ ”نعمت عظمیٰ ”کی عطا فرمائی گئی ہے۔

ہمیں اللہ ورسولۖ ،پنجتن پاک،آل رسول،خلفائے راشدین اورتمام سلاسل طریقت کے بزرگان دین ہمارے مرشد کریم صدیقی لاثانی سرکار کی نسبت پاک کاصدقہ یہاں ہندوستان میں بھی نوازرہے ہیں ،دستگیریاں اوربشارتیں عطا فرمارہے ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ جس دورمیں لوگوں کی اکثریت کرپشن ،لوٹ ماراوررزق حرام کھارہی ہے ،اسی دورمیں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایسا مرشد اوررہبر عطا فرمادیا جن کی تعلیمات اورنسبت سے ہمیں رزق حلال کماکردکھی مخلوق خداکے دکھوں کوکم کرنے میں لگادیا گیاہے ،اس دورمیں یہ بہت بڑی کرامت ہے اورہمارے لئے بہت بڑی سعادت ہے۔