بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی منظم کوشش کر رہا ہے، مشاہد حسین

 Mushahid Hussain

Mushahid Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) ق لیگ کے رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہےکہ بھارت منظم طریقےسے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہا ہے اور اس کی طرف سے اب ایک خاص قسم کا وریہ سامنے آ گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں خطاب میں انہوں نےکہا کہ ملک میں دہشتگردی کےمسئلے پر کنٹرول نہ کیا گیا تو ہمارے اپنے لوگ بھی سرمایا کری نہیں کرینگے، حکومت نے آرمی پبلک سکول کے شہدا کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان کر دیا ہے، رقم فوری جاری کی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی میں شہید یا زخمی ہونے والے صحافیوں کیلئے خصوصی فنڈ بنایا جائے۔

مشاہد حسین نے توجہ دلائی کہ بجٹ میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی( نیکٹا) کیلئے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی جبکہ آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد یہ طے ہو اتھاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نیکٹا لیڈنگ رول ادا کریگا۔