بھارتی سیاستدان جے للتا بدعنوانی کے ایک مقدمے میں بری

Jayalalithaa

Jayalalithaa

کرناٹک (جیوڈیسک) بھارتی ریاست تمل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للتا کو بدعنوانی کے ایک مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے۔ کرناٹک کی ہائیکورٹ نے ان کے تین معاونین کو بھی اس مقدمے میں بری کر دیا جسے ایک ٹرائل کورٹ نے مجرم قرار دیا تھا۔

واضع رہے کہ جے للتا چار بار تمل ناڈو کی وزیراعلیٰ رہ چکی ہیں۔ عدالتی فیصلہ آتے ہی جے للیتا کی سیاسی جماعت کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کارکنوں نے اس خوشخبری پر مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

خیال رہے کہ کا شمار بھارت کے اہم سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔ جے للتا اداکاری کے میدان سے سیاست میں آئیں۔ جے للتا نے 100 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی ہے۔