بھارت: سومنات کے مندر میں غیر ہندوؤں کے داخلے پر پابندی

Somnath Mandir

Somnath Mandir

نئی دہلی (جیوڈیسک) مندر کی انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ یہ مندر ہندوؤں کی مقدس زیارت گاہ ہے جہاں روزانہ ہزاروں لوگ آتے ہیں۔

غیر ہندوؤں کو مندر میں داخلے کیلئے جنرل منیجر کے دفتر سے اجازت حاصل کرنا ہو گی اور بتانا ہو گا کہ وہ کیوں مندر میں جانا چاہتے ہیں۔

سومنات مندر کا انتظام چلانے والے ٹرسٹ میں حکمران جماعت بی جے پی کے سرکردہ رہنما شامل ہیں۔ جن میں وزیر اعظم نریندر مودی، ایل کے ایڈوانی اور کیشو بھائی پٹیل بھی ہیں۔