بھارتی ریاست تلنگانا میں شدید گرمی کی لہر، 66 افراد ہلاک

India Heat

India Heat

حیدرآباد (جیوڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانا میں شدید گرمی کی لہر کے باعث اب تک 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانا کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر سے اب تک 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس میں سے سب سے زیادہ 28 ہلاکتیں ضلع محبوب نگر میں ہوئیں جب کہ ضلع میدک میں 11 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اس کے علاوہ نظام آباد، خمام، کریم نگر، عادل آباد، ورنگال اور نلگوندا میں بھی ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں جب کہ ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آندھرا پردیش میں بھی 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم کوئی گرمی کی وجہ سے کسی شخص کی ہلاکت کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں آئندہ 2 ماہ تک شدید گرمی پڑنے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی بھارتی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں شدید گرمی سے 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔