بھارتی فورسز کا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

Indian Aircraft Destroy

Indian Aircraft Destroy

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کا چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار 4 افراد ہلاک جب کہ 6 زخمی ہو گئے۔

بارڈر سیکیورٹی فورسز کا چارٹرڈ سپر کنگ طیارہ ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی جارہا تھا کہ نئی دلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب گاؤں بڈپولا میں ایک دیوار سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔

نئی دلی کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس دیپیندر پاتھک کے مطابق طیارے میں 10 افراد سوار تھے جن میں سے 6 ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 6کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بی ایس ایف کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارے میں سیکیورٹی فورس کے ٹیکینیشن سوار تھے، پرواز کے دوران طیارے میں تکنیکی خرابی کے پیش نظر پائلٹ نے ایئرپورٹ کے قریب ہی گاؤں میں طیارہ اتارنے کی کوشش کی جو بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گیا۔