بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت ظلم کی انتہاء ہے، ایوب ملک

Occupied Kashmir

Occupied Kashmir

لاہور: نیشنل پارٹی پنجاب کے صدرایوب ملک نے بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ اور معصوم کشمیری جوانوں، خواتین، بچوں، بزرگوں کی شہادت پر گہرے غم وغصہ کااظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہاء کردی ہے۔

انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے پابند کرے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدہ کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دے۔انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے زورپر کشمیریوں کی جدوجہد کو کچل نہیں سکتا۔