انڈونیشیا میں کشتی کا انجن پھٹنے سے 11 افراد زخمی

Indonesia

Indonesia

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں کشتی کا انجن پھٹنے سے دھماکے کے باعث گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ انڈونیشین میڈیا کے مطابق کشتی میں 129 افراد سوار تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی سیاحوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کشتی جزیرہ لومبوک سے جزیرہ بالی کی طرف جا رہی تھی۔ تیل کا پائپ پھٹنے سے انجن میں دھماکہ ہوا جس کے باعث کشتی میں آگ لگ گئی۔

کشتی میں آسٹریلیا، اٹلی، امریکہ، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے سیاح سوار تھے۔ انڈونیشین میڈیا کے مطابق کشتی میں دھماکہ سفر شروع ہونے کے پندرہ منٹ بعد ہوا۔