انڈونیشیا: غیر قانونی شکار کی سزا، کشتی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

Boat  Explosives

Boat Explosives

جکارتہ (جیوڈیسک) انڈونیشیا میں مچھلیوں کا غیر قانونی شکار کرنے کی انوکھی سزا ملنے لگی ، حکام نے پکڑی جانے والی کشتی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔

مغربی جاوا میں حکومت نے مچھلیوں کا غیرقانونی شکار کرنے والے مچھیروں کو انوکھی سزا دی اور کشتی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ۔ ڈرون کیمرے سے بنائی گئی فوٹیج سماجی میڈیا پر جاری کر دی گئی ۔ یہ کشتی چھبیس فروری کو پکڑی گئی تھی ، کپتان اور عملے کے دس ارکان کو حراست میں رکھا گیا ہے۔