دلچسپی سے خالی فلمیں نہیں کرتی، شردھا

Shraddha Kapoor

Shraddha Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلم ’’باغی‘‘ میں زبردست کردار نبھانے والی اداکارہ شردھا کپور فلم کی کامیابی اور اپنی پذیرائی پر بہت خوش ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں شردھا کپور کا کہنا تھا کہ باغی انھوں نے سوچ سمجھ کے سائن کی تھی اگر فلم روکھی پھیکی اور دلچسپی سے خالی ہوتی تو اسے کبھی قبول نہ کرتیں۔

ایک سوا کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسی فلم کروں جس میں مجھے بھی کام کا مزہ آئے اور سینما بین بھی دیکھ کر بور نہ ہوں۔

شردھا کپور نے اس بات کا بھی اعتراف کیاکہ بالی وڈ میں ان کی ایج کی لڑکیوں میں مقابلہ جاری ہے اور مقابلے کے اس ماحول میں فلموں کی تعداد بڑھانے کے بجائے اپنا معیار بہتر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔