اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عراق میں سعودی سفیر طلب

 Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراق وزارت خارجہ نے سفارتی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر سعودی سفیر تمبر العبہان کو طلب کر لیا ہے۔

سعودی سفیر نے بیان دیا تھا کہ عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند ’’ہاشد شابی‘‘ گروپ موجود ہے اسے داعش کے خلاف لڑائی بند کر دینی چاہیے اور داعش کے خلاف صرف عراقی فوج لڑے اس سے فرقہ وارانہ کشیدگی کم ہو گی۔

عراقی وزارت خارجہ نے اس بیان کو اندرونی معاملات مین مداخلت مداخلت اور پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ شیعہ سیاستدانوں نے غم و غصہ کا اظہار کرتے مطالبہ کیا سعودی سفیر کو ملک سے نکال دینا چاہئے۔