ایران و سعودیہ کو دانشمندی و اعلیٰ ظرفی کی ضرورت ہے ‘ ایم آر پی

Iran and Saudi Arabia

Iran and Saudi Arabia

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے سربراہی اجلاس کی لاحاصل مشق پر تبصرہ کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ اوآئی سی کا یہ اجلاس اسلامی ملکوں کے درمیان اختلافات ختم کرانے اور تعلقات اور معاملات کو صحیح رخ پر ڈالنے کا ایک بڑا اچھا اور سنہری موقع تھا۔

مگر افسوس کہ مسلم حکمرانوں کی انانیت ومسلک پرستی کے باعث یہ سنہری موقع ضائع ہوگیا اور افتتاحی اجلاس کے اعلامیہ سے مسلم اُمہ میں دکھائی دینے والی انتشار کی جھلک نے اختتامی اجلاس میں ترک صدر کی جانب سے ایران سے عدم مداخلت کی بنیاد پر پروسیوں سے تعلقات قائم کرنے کے مطالبہ پر ایران کے اعتراض اور اختتامی اجلاس کے بائیکاٹ نے ایک واضح شکل اختیار کرلی ہے جو اس مسلم اُمہ میں مزید دراڑوانتشار کے باعث مسلم ریاستوں کے مابین کشیدگی اور قتل و غارت کا اشارہ ہے۔

جس کے متوقع نتائج سے بچنے کیلئے جہاں ایران و سعودیہ کو دانشمندی کی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے وہیں ایران سعودیہ تنازعہ کے خاتمے کیلئے پاکستان ‘ ترکی اور دیگر ممالک کے غیر جانبدارانہ کردار کی اہمیت بھی بڑھ گئی ہے۔