عراقی کردستان میں آزادی کیلئے ریفرنڈم، ووٹنگ کا عمل مکمل

Voting

Voting

بغداد (جیوڈیسک) عراقی کردستان کی آزادی کے لیے ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل اختتام پزیر ہو گیا۔ بغداد حکومت کی مخالفت کے باجود ریفرنڈم کرانے پر عراقی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے کردوں کے زیر قبضہ متنازعہ علاقوں میں فوج بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔

ادھر ترکی اور ایران نے بھی ریفرنڈم پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ترک صدر نے کردستان سے ترکی کے راستے تیل کی برآمد پر پابندی کی دھمکی دی ہے جبکہ ایران نے عراقی کردستان کے ساتھ فضائی رابطہ عارضی طور پر منقطع کر دیا ہے۔