داعش اور القاعدہ سے رابطے کا نتیجہ امریکاسے بے دخلی ہوگا؛سینٹر ٹیڈ

Ted Cruze

Ted Cruze

واشنگٹن (جیوڈیسک) داعش اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والوں کا انجام امریکاسے بے دخلی ہوگا۔ ان تمام ممالک سے تارکین وطن کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیں گے جہاں داعش اور القاعدہ سرگرم عمل ہیں، یہ کہنا ہے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار سینیٹر ٹیڈ کروز کا۔

ٹیڈ کروزنے ایسا قانون نافذ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا جس کے تحت انتہا پسند گروہوں میں شامل ہونے والے امریکی شہریوں کو لازمی طور پر امریکی شہریت سے محروم کیا جائے۔

ٹی وی پر انتخابی مباحثے کے دوران انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایسے کمانڈر ان چیف کی ضرورت ہے جو ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے پر ساری توجہ دیں۔