NIRC اسلام آباد نے واپڈا اور کمپنیوں کے مشترکہ ریفرنڈم کے احکامات کو معطل کر دیا۔

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد: :نیشنل انڈیسٹریل ریلیشن کمیشن (NIRC) اسلام آباد کے ممبر حامد علی شاہ نے لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے کیس نمبر12-B (12) 2016کا فیصلہ کرتے ہوئےRITUاین آئی آر سی اسلام آباد کے واپڈا اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے مشترکہ ریفرنڈم کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے کمپنی سطح پر ریفرنڈم کے انعقاد کے لئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرار NIRC نے کچھ عرصہ قبل فیصلہ دیا تھا کہ ایک CBU کے تحت واپڈا اور اس کے منسلک بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں پاکستان سطح پر ریفرنڈم کروایا جائے گا۔ اس فیصلے کے خلاف لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے وکیل نے اپنا موقف بیان کیا کہ واپڈا کا کسی بھی بجلی تقسیم کار کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہیں اور ہر کمپنی کا الگ بورڈ آف ڈائریکٹرز موجود ہیں اور تمام کمپنیاں SECP میں کمپنی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں اورBODs کے تحت مکمل طور پر خودمختار ہیں۔

جس پر ممبر NIRC حامد علی شاہ نے لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے موقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے NIRC کے رجسٹرار کے غیر قانونی احکامات کو معطل کر دیا۔ فیصلے پر بات کرتے ہوئے لیبر یونیٹی کے صدر عاشق خان نے کہا کہ کمپنی سطح پر ریفرنڈم ہونے سے ملازمین کے مسائل جلد ہوں گے اور ملازمین کی تنخواہوں، مراعات اور دیگر معاملات بھی تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچے گے۔