آئی ایس او کا مرکزی کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ثابت ہو گا : احسن نقوی

Meeting

Meeting

کراچی : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سینئر مرکزی نائب صدر احسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کنونشن کے انتظامی امور میں مصروف عمل کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی ۔کمیٹی کے اراکین نے چیئرمین کنونشن کو اب تک کی کارکردگی سے آگا ہ کرتے ہوئے بتا یا کہ ملک بھر کے تمام ڈویژن میں مرکزی عہدیدران کے دورہ جات کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے۔

رابطہ مہم میں ملک بھر میں فعال اراکین اور سابقین کو کنونشن میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔احسن نقوی نے بتایا کہ،تین روزہ کنونشن 2 ستمبر سے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر منعقد ہو گا، کنونشن میں طلبا کے فکر و شعور کی بلندی اور اعلی اخلاق سے مزین رکھنے کے لئے مختلف پروگرامات منظم کئے جا رہے ہیں جبکہ کنونشن کے دوسرے روز شہدا ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے اور انکی یاد کو تازہ کرنے کیلئے شب شہدا کا اہتمام کیا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی قبر پر اسکائوٹ سلامی ہو گی جس میں شہدا کی فیمیلز بھی شرکت کریں گی، جن سے وحدت مسلمین کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری خصوصی خطاب کریں گے جبکہ محفل کی صدارت مرکزی صدر علی مہدی کریں گے۔ کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں طلبا سمیت سینئرز سابقین علما شرکت کریں گے، کنونشن کے آخری روز مرکزی صدر کا انتخاب و اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کنونشن کے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں احسن نقوی کا کہنا تھا کہا آ ئی ایس او کا مرکزی سالانہ 45 واںنوید سحر کنونشن تنظیم کی فعالیت کا آئینہ دار ہونے کے علاوہ اتحاد و وحدت کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا،۔اجلاس میں مرکزی نائب صدر سرفراز نقوی اور ڈویژنل صدر لاہور علی کاظمی نے شرکت کی۔