آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی متحدہ طلبا محاذ کے صدر منتخب

Sarfraz Naqvi

Sarfraz Naqvi

لاہور (پ ر) متحدہ طلبا محاذ پاکستان کا اہم اجلاس منہاج سیکرٹریٹ ماڈل ٹان لاہور میں ہوا جس میں امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن مصطفوی سٹو ڈنٹس موومنٹ،، اسلامی جمیعت طلبا، پیپلز سٹو ڈنٹس فیڈریشن، مسلم سٹو ڈنٹس فیڈرشن جعفریہ سٹوڈنٹس، المحمدیہ سٹو ڈنٹس، جمیعت طلبا اسلام جمیعت طلبا اسلام اسلامی تحریک طلبا سمیت دیگر طلبا تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں متفقہ طور پر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سرفراز نقوی کو متحدہ طلبا محاذ کا صدر منتخب کر لیا گیا جبکہ جنرل سیکرٹری کی ذمہ داری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر سہیل چیمہ کو دی گئی ہے۔

سرفراز نقوی کے متحدہ طلبا محاذ کا صدر منتخب ہونے پر تمام طلبا رہنمائوں نے مبارکباد پیش کی ہے۔ اجلاس سے اپنے اپنے خطاب میں طلبا رہنمائوں کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں جب حکومت تعلیم دشمنی پر اتری ہوئی ہے اس صورتحال میں طلبا کی ذمہ داریاں مزید بڑھ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ طلبا محاذ کی قیادت آئی ایس او کے پاس آنے سے طلبا برادری کے مسائل حل ہوں گے کیوں کہ آئی ایس او واحد طلبا تنظیم ہے جو طلبا حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔تمام طلبہ تنظیمات نے طلبہ حقوق کی مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم اور اعادہ کیا۔