اسرائیل میں وزیراعظم نتین یاہو کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

Benjamin Netanyahu

Benjamin Netanyahu

تل ابیب (جیوڈیسک) کرپشن مقدمات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن ہاہو کو بددیانت قرار دیتے ہوئے’ کرائم منسٹر‘ گھر جاؤ کے نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے حوالے سے دستخط بھی کیے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوان وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے اور مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اوراس وقت تک جدو جہد جاری رکھیں گے جب تک وزیراعظم عہدہ نہیں چھوڑ دیتے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر رشوت خوری اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ پولیس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایاکہ وزیراعظم نہ صرف قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مرتکب پائے گئے ہیں بلکہ انہوں نے اپنے منصب کو ذاتی فوائد حاصل کرنے کا ذریعہ بھی بنایا۔