اسرائیل سفارتی تعلقات کی بحالی چاہتا ہے تو غزہ کی ناکہ بندی حتم کرے : ترکی

 Turkey

Turkey

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیل اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ہونے والی بات چیت تعطل کا شکار ہو گئی۔ ترکی نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے قبل مطالبہ کیا ہے کہ تل ابیب غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی ختم کرے تاکہ غیرمشروط طورپر امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کیا جاسکے۔ تاہم صہیونی حکومت نے ترکی کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے انقرہ سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے یہ شرط عائد کی تھی کہ ترکی اپنی سرزمین میں موجود حماس کی قیادت کو وہاں سے نکال باہر کرے تاہم ترکی نے اسرائیل کی شرط بھی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کو پہلے غزہ کی پٹی کا محاصرہ غیرمشروط طورپر ختم کرنا پڑے گا۔

ادھر غزہ کی سرحد پر اسرائیلی سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں زخمی فلسطینی چل بسا، بعض ذرائع کے مطابق 48سالہ یوسف الجیری کو کیمپس میں گولی ماری گئی۔ اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد136ہو گئی۔

ادھر اسرائیل مغربی کنارے میں مزید55ہزار یہودیوں کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر غور کر رہا ہے۔