اسرائیلی فوجیوں کا مسجد اقصیٰ میں گھس کر خواتین پر تشدد، 3 زخمی

Al Aqsa Mosque

Al Aqsa Mosque

مقبوضہ بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں عبادت کیلیے آنیوالی فلسطینی خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد بیت المقدس اور قبلہ اول کے قرب وجوار کاماحول دوبارہ کشیدہ ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کی جامع القبلی میں دھاوا بولنے کی کوشش کی تو وہاں پر موجود خواتین نے انھیں روکا، اس پر قابض فوجیوں نے خواتین پر لاٹھیاں برسائیں اور ان کے روکنے کے باوجود صہیونی غنڈے مسجد کے اندر داخل ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پر قابض فوج اور پولیس کے مسلح اہلکار خواتین پر پل پڑے اور اندھا دھند لاٹھیاں برسائیں جس کے نتیجے میں3 خواتین زخمی ہو گئیں۔