اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ، ایک شہید اور تین زخمی

Israeli Army

Israeli Army

غزہ (جیوڈیسک) قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی، ایک شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ صہیونی حکومت نے حماس پر پتنگوں اور غباروں کے ذریعے آتش گیر مادہ پھینکنے کا الزام لگا دیا۔

غزہ میں صہیونی بربریت جاری، نہتے فلسطینیوں پر ایک بار پھر گولیاں برسا دیں۔ اسرائیلی فورسز کی کارروائی میں ایک فلسطینی شہید اور تین زخمی ہو گئے۔

صہیونی فورسز نے موقف اپنایا کہ حماس نے پتنگوں اور غباروں کے ذریعے آتش گیر مادہ اسرائیل پر پھینکا جس کا جواب دیا گیا۔ اسرائیلی دہشتگردی کا نشانہ بننے والے معصوم فلسطینی کے جنازے میں ہزاروں لوگ اُمڈ آئے۔

اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ یاد رہے کہ گریٹ مارچ آف ریٹرن میں صہیونی فوج کے ہاتھوں تیس مارچ سے لے کر اب تک ایک سو چالیس فلسطینی شہادت پا چکے ہیں۔