اسرائیلی شہری بھی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے ہمنوا

Israeli Army

Israeli Army

یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیل کی درندگی اور انسانیت کش اقدامات سے کون واقف نہیں مگر اسرائیل میں کیے گئے ایک تازہ سروے میں معلوم ہوا ہے کہ تریپن فیصد شہری بھی فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کو صحیح سمجھتے ہیں۔

اسرائیل فلسطینوں کا جب چاہے خون کی ندیاں بہا دیتا ہے اس سفاکیت میں اسرائیلی حکومت یا سیکورٹی اہلکار ہی ملوث نہیں رائے عامہ بھی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کی ہمنوا ہے، اسرائیل ڈیمو کریسی انسٹیٹوٹ کے ایک سروے کے مطابق 53 فیصد شہری فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل کو جائز سمجھتے ہیں۔ 80 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ مشکوک فلسطینیوں کے گھر گرا دینا چاہییں ،یہ ہی اسرائیل کا اصل چہرہ اور انسانیت سوز رویہ ہے جس کی وجہ سے صابرہ ،شطیلہ اور غزہ کا قتل عام رونما ہوتا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے سیکورٹی اہلکاروں کو مشکوک افراد دیکھتے ہی گولی مارنے کا اختیار دے رکھا ہے جس میں اب تک 77 افراد کو شہید کیا جا چکا ہے۔