جعفرایکسپریس پٹڑی سے اترنے سے ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

Jaffar Express

Jaffar Express

کوئٹہ (جیوڈیسک) بولان کے قریب جعفر ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور اور اسسٹنٹ سمیت 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں بولان کے قریب پٹڑی سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 100 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو مچھ سول اسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔